ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے ایچ ای سی کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے اس حوالے سے احکامات  جاری کیے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس کے ایچ ای سی ریکارڈ طلب کررہے ہیں۔

دورانِ سماعت   اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بار ایسویس ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست ہے ، جس پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ وہ بعد میں دیکھتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ایچ ای سی سے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer