ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ نہ پہننے پر بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کو کتنا جرمانہ؟

ہیلمٹ نہ پہننے پر بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کو کتنا جرمانہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیلمٹ نہ پہننے پرمشکل میں پھنس گئے۔

برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے موجود انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کو کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزری پر ممکنہ طور پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے کوئینز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کر ڈالی،  انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کرکٹرز کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس ایکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ میں برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹر چلانے کا شوق پورا کیا اور شہر گھومنے کےلیے ای اسکوٹرز پر نکلے، انہوں نے اس دوران ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

 کوئینز لینڈ قوانین کے مطابق رائیڈرز کو ای اسکوٹرز کے استعمال کے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

جیمی اسمتھ کے اسکوٹرز پر ہیلمٹ لٹک بھی رہا ہے لیکن پہنا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر رائیڈرز کو 166 آسٹریلوی ڈالرز (پاکستانی 30500 روپے)کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔