ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مین ہول میں گرنے پر بچے کی موت، اداکاراؤں نے بڑے سوال اٹھا دیے

مین ہول میں گرنے پر بچے کی موت، اداکاراؤں نے بڑے سوال اٹھا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے اور اس کی والدہ کی بے بسی پر رونے کی ویڈیو پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، اداکارہ سجل علی کا کہنا تھا اس حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ماہرہ خان نے کہا کہ  ایک ماں کی ویڈیو دیکھی جو بے بسی کے عالم میں اپنے بچے کیلئے رو رہی تھی۔

ماہرہ خان نے سوال کیا کہ اس سب کا جواب دہ کون ہے؟ ناقابل تصور بے حسی ہے۔

معروف اداکارہ سجل علی کراچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ 

سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام میں شہر کے بگڑتے نظام اور انتظامیہ کی نااہلی پر سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر انتہائی افسوس ہوا اور دل ٹوٹ گیا۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس ناکام سسٹم کا ذمہ دار کون ہے؟ آج ایک بچہ اپنی جان سے گیا، میں تصور بھی نہیں سکتی کہ اس کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی۔

وہ معجزے کا انتظار کر رہے ہوں گے، مگر کیونکہ ہمارے پاس کوئی فعال نظام ہی نہیں، اسے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔ نہ سڑکیں ہیں، نہ کوئی نظام۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایسا شہر جو لاکھوں لوگوں کا بوجھ اٹھاتا ہے مگر بدلے میں اس کوئی دیکھ بھال نہیں ملتی۔

یاد رہے کہ کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکال لی گئی، جس کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کردی گئی۔

بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے کیلئے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔