ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، کونسی اسکیمیں کو مزید سخت کیا جائیگا؟

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، کونسی اسکیمیں کو مزید سخت کیا جائیگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد اسکیم میں تبدیلی پر غور، پرسنل بیگیج اسکیم ختم، گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس سخت بنانےکی تجویز، سمری کابینہ رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آٹو سیکٹر کی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی سخت مخالفت کی گئی، حکومت متوازن حل تلاش کر رہی ہے۔

 حکومت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے ایک اسکیم ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ باقی دو اسکیموں کو سخت بنانے کی تیاری ہے۔

وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کو بھجوائی ہے، جس میں تجویز کی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم کو ختم کیا جائے۔

دوسری دو اسکیمیں، یعنی ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم اور گفٹ اسکیم کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت متعلقہ وزارت نے ان اسکیموں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے لیے گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت بنانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں، جبکہ بیگیج اسکیم ختم کی جا سکتی ہے۔ ECC اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔