ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای؛ صدر نے شہریوں کے اربوں روپے کے قرض معاف کر دیئے

یو اے ای؛ صدر نے شہریوں کے اربوں روپے کے قرض معاف کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کی ہدایات پر 1,435 اماراتی شہریوں کے مجموعی طور پر 475.154 ملین درہم یعنی 36 ارب روپے سے زائد کے قرضوں کو معاف کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے،  فلاح و بہبود کو یقینی بنانے، خاندانی استحکام اور وسیع تر سماجی ترقی میں تعاون کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

قرضوں میں چھوٹ کی سہولیات انسان دوست اور طبی کیسز، کم آمدنی والے قرض لینے والے، مرحومین، کم آمدنی والے ریٹائرڈ افراد اور بزرگ شہریوں کو فراہم کی گئی ہیں۔ بینکوں کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی سخت قانونی اور ضابطہ کار کے معیار کے مطابق کی جاتی ہےجس میں ہر قرض کی نوعیت اور مقصد کو مدنظر رکھا جاتا ہے، اور بنیادی ضروریات کو ترجیح دی جاتی ہے۔

 اس مہم میں شامل 19 بینکوں اور اداروں کی فہرست میں ابو ظہبی کمرشل بینک گروپ، ایمریٹس این بی ڈی، فرسٹ ابو ظہبی بینک، ابو ظہبی اسلامک بینک، مشرق بینک، راک بینک، شارجہ اسلامک بینک، دبئی اسلامک بینک، ای اینڈ، یونائیٹڈ عرب بینک، عرب بینک برائے سرمایہ کاری و غیر ملکی تجارت (المصرف)، کمرشل بینک آف دبئی، ایچ ایس بی سی، عجمان بینک، املک فنانس، ایمریٹس اسلامک بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، نیشنل بینک آف ام القوین اور سٹی بینک شامل ہیں۔