وزیراعلیٰ پنجاب نے گیس بھرنے کی ٹینکی سے دھماکہ ہونیکا نوٹس لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے گیس بھرنے کی ٹینکی سے دھماکہ ہونیکا نوٹس لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیاقت آباد میں غباروں میں گیس بھرنے کی ٹینکی پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔       

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

انہوں نے واقعہ کے بارے میں ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہدایت بھی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer