ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم

دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے اور اس میں ہونے والی اموات  پر گہرے غم اور  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی جانب سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ 

وزیراعظم کی جانب سے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔