ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک کار ساز کمپنی کا نیا ریکارڈ ، دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی

الیکٹرک کار ساز کمپنی کا نیا ریکارڈ ، دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی بی وائے ڈی  کی عالمی فروخت میں جولائی کے دوران مسلسل تیسرے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ بیرونِ ملک مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب قرار دی جا رہی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں کمپنی کی مجموعی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 19 ہزار 211 گاڑیوں تک پہنچ گئی۔

 رپورٹ کے مطابق بیرونی مارکیٹوں میں مسافر گاڑیوں اور پک اپس کی ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا، جو سالانہ بنیاد پر 124.3 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 841 یونٹس تک پہنچ گئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور نئی مارکیٹوں میں توسیع نے کمپنی کی فروخت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اندرونی مارکیٹ میں نسبتاً کمزور صورتحال کے باوجود برآمدات نے مجموعی کارکردگی کو سہارا دیا۔