ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز سے قبل قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی

ایشین گیمز سے قبل قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی دعوت قبول کر لی، جس کے تحت قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز سے قبل جنوبی کوریا میں بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم 8 سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا میں قیام کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف میچز کھیلنے کے ساتھ تربیتی سیشنز میں بھی شرکت کرے گی۔ یہ دورہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں ہوگا تاکہ کھلاڑیوں کو اہم ایونٹ سے قبل معیاری بین الاقوامی میچ پریکٹس مل سکے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سیریز کا حتمی شیڈول اور دیگر انتظامات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد جاری کیے جائیں گے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ جنوبی کوریا کی دعوت خوش آئند ہے اور یہ سیریز قومی ٹیم کو اپنی فارم برقرار رکھنے، عالمی معیار کا تجربہ حاصل کرنے اور ایشین گیمز کی بھرپور تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ مقابلے کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔