ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ ہیرو ذوالقر سلمان کی فلم’’لکی بھاسکر‘‘کا سیکوئل بنانے کا اعلان

 بالی ووڈ ہیرو ذوالقر سلمان کی فلم’’لکی بھاسکر‘‘کا سیکوئل بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ذوالقر سلمان کی سپر ہٹ فلم’’لکی بھاسکر‘‘کے مداحوں کیلئے خوشخبری سامنے آئی  ہے۔  فلم کے ہدایتکار وینکی اٹلوری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ’’ لکی بھاسکر 2‘‘ ضرور بنے گی، تاہم اسکےلئے شائقین کو کچھ سال انتظار کرنا پڑیگا۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم’’لکی بھاسکر‘‘کے ہدایتکار وینکی اٹلوری نےاپنی نئی فلم ’’وشواناتھ اینڈ سنز‘‘ کی تشہیر کے دوران کہا کہ ’’فلم ’’لکی بھاسکر‘‘ کا سیکوئل ان کیلئے ایک  بہت بڑی ذمہ داری  ہے کیونکہ پہلی فلم کو غیرمعمولی کامیابی ملی تھی اور ناظرین کی توقعات بھی بہت بلند ہیں۔ ہدایتکار کے مطابق وہ سیکوئل پر جلد بازی میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ پر پوری توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ نئی فلم پہلی سے بھی زیادہ مضبوط اور معیاری ہو۔ اس لئے ’’ لکی بھاسکر 2‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے میں تقریباً دو سال  لگ سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ فلم’’لکی بھاسکر‘‘ 2024 میں ریلیز ہوئی تھی اور ذوالقر سلمان اور میناکشی چودھری کی اداکاری کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے خوب سراہا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد ہی اسکے سیکوئل کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، جن کی اب باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔  وینکی اٹلوری اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’وشواناتھ اینڈ سنز‘‘ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد وہ ’’ لکی بھاسکر 2‘‘ پر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔