ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جہنم واصل

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہنگو پولیس کے شہداء کا بدلہ لے لیا گیا، سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ جہنم واصل ہوگیا ۔ 

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز حکام کا کہنا ہے کہ خوارجی امیر معاویہ فتنہ الخوارج کرم میں کمانڈر کاظم کے بعد ایک اہم ذمہ داری پر فائز تھا  اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

سیکیورٹی فورسز حکام کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ امیر معاویہ کا خاتمہ دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔