ملک اشرف:حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ سمیت شہر کی تمام مقامی عدالتیں بند رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق 4 اگست کی عدالتی تعطیل لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ تعطیلاتی کلینڈر کا حصہ ہے، جس کے تحت اس روز لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور معطل رہیں گے۔
تعطیل کے باعث وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کے لیے معمول کی عدالتی کارروائیاں نہیں ہوں گی، جبکہ عدالتیں تعطیل کے بعد اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کام شروع کریں گی۔
واضح رہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں ہر سال خصوصی مذہبی تقریبات، سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان بھی نافذ کیا جاتا ہے۔