وقاص احمد:کاہنہ کے علاقے میں باپ نے چھریوں کے وارکر کے اپنی تین بیٹوں کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر ملزم نے بیٹیوں کو زخمی کیا۔
ملزم عرفان نے نشہ کرنےکے لئے پیسوں کے لئے اصرار کیا نہ ملنے پر آپے سے باہر ہو گیا اور اپنی 3 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔
زخمی لڑکیوں نوریہ، کبیرا اور عالیہ کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔