ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل انتخابات کا معاملہ، بلا مقابلہ منتخب امیدواروں کے نام سامنے آگئے

 پنجاب بار کونسل انتخابات کا معاملہ، بلا مقابلہ منتخب امیدواروں کے نام سامنے آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں کیلئے انتخابات کا معاملہ، احسن بھون گروپ کے حمایت یافتہ نامزد وکیل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،محمد اشفاق کہوٹ بلا مقابلہ وائس چیئرمین اور ذبیع اللہ ناگرہ بلا مقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہوگئے ۔

نو منتخب وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل محمد اشفاق کہوٹ کا تعلق چکوال سےہے، جبکہ نو منتخب چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیع اللہ ناگرہ کا تعلق لاہور سے ہے،جنرل ہاؤس اجلاس میں نئے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،جنرل ہاوس اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے ممبران پنجاب بار کونسل نے شرکت کی ،ممبران پنجاب بار کونسل کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ،عرفان صادق تارڑ کی بطور وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل مقررہ مدت پوری ہونے بعد انتخابات کروایا گیا ۔

Ansa Awais

Content Writer