جمال الدین جمالی: نیا ہنی ٹریپ سکینڈل سامنے آ گیا، دو خواتین سمیت چار ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
خواتین نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ روبینہ،عائشہ، عمیر اور ندیم کا جسمانی ریمانڈ منظورِ ہوا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، سی سی ڈی انسپکٹر محمد علی نے ملزمان کو پیش کیا۔
تفتیشی نےافسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے رقم اور موبائل فون برآمد کرنے کے لئےجسمانی ریمانڈ دیا جائے، خواتین نے مدعی وقار خان کو فون کرکے گھر بلایا ۔
مدعی وقار خان کو یرغمال بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ملزمان نے مدعی سے پانچ لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان نے مدعی سے 80 ہزار روپے جیز کیش کے ذریعے وصول کیا۔