شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی

 شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل بائیو سے اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ ہٹائے جانے پر ایک بار پھر دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

پچھلے کچھ ماہ کے دوران شعیب اورر ثانیہ کی علیحدگی کے حوالے سے کئی افواہیں میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں تاہم تاحال اسٹار جوڑی کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی بعد ازاں جوڑی کو ایک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا۔تاہم اب شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام بائیو میں ردو بدل نے ایک بار پھر اسٹار جوڑی کی دوریوں کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-02/news-1690969532-7395.jpg

قومی کرکٹر نے اپنی بائیو سے ثانیہ مرزا کو کیا گیا ٹیگ ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘ ہٹادیا ہے، شعیب کی انسٹا بائیو میں اس ٹیگ کی جگہ اب Live Unbroken نے لے لی ہے ۔ ’ Live Unbroken ‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔دوسری جانب شعیب کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ درج تھا اب اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے تاہم بیٹے کو نعمت قرار دیا جانا شعیب کی بائیو میں تاحال موجود ہے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-02/news-1690969532-5501.jpg

 واضح رہے کہ طلاق کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کہاتھا کہ  'میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آجائےگی کہ اپنی زندگی کب جیئں گے؟'  انسان کا لائف اسٹائل اور زندگی ایسی ہونی چاہیے کہ جو چیز آپ کو تنگ کررہی ہے، اس کا جلد از جلد حل سوچا جائے اور حل نکل آئے تو ٹھیک ہے ورنہ اگلے دن پر چلے جاؤ، میری یہ سوچ ہے'۔سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔