ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عرفی جاوید  ہانیہ عامر  کی تعریف کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی

 عرفی جاوید  ہانیہ عامر  کی تعریف کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اپنے عجیب و غریب فیشن سینس کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید  ہانیہ عامر  کی تعریف کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نجی کاسمیٹک کمپنی کے لئے ریکارڈ کروائے گئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں لپسٹک کے رنگوں کے انتخاب میں دشواری کا سامنا تھا۔

 تاہم اس ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے  ہانیہ عامر کے فیشن کے ہر  انتخاب میں اچھے لگنے کی صلاحیت پر حیرت کا اظہار اور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے، یہ کیسا جادو ہے‘ ۔

جس پر اُنہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرول کیا جانے لگا۔ایک صارف نے لکھا "جادو یہ ہے وہ پاکستانی ہے۔" جبکہ دوسرے صارف نے لکھا "کیونکہ وہ کینڈی کے ریپر اور تاریں نہیں پہنتی۔" خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور اسٹائل کی تعریف کی اور اسے کاپی بھی کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Uorfi (@urf7i)

View this post on Instagram

A post shared by Uorfi (@urf7i)

Ansa Awais

Content Writer