ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی اصل وجہ بتادی

مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی اصل وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ،  ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 دن سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ہر روز دو ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا  جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی,  پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔