مداحوں کی جانب سے یوٹیوبر کے لیے سالگرہ پر خاص تحفہ

مداحوں کی جانب سے یوٹیوبر کے لیے سالگرہ پر خاص تحفہ
کیپشن: ARSLAN NASEER
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر کو ان کے مداحوں کی جانب سے انکی سالگرہ پر خاص تحفہ دیا گیا  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ارسلان نصیر نے 31 جولائی کو  اپنی سالگرہ منائی ہے  اور  اس موقع پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے سالگرہ کی مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔اسی لیے پچھلے دو دنوں سے ارسلان نصیر پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

صرف  یہی نہیں بلکہ اداکار کے بھارتی اور اماراتی مداحوں نے اس موقع پر 50 ہزار روپے سے زائد رقم جمع کرنے کے بعد یہ رقم ضرورت مند بچوں میں تقسیم کرکے اُنہیں سالگرہ کا خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔ ارسلان نصیر نے مداحوں کی جانب سے اتنا پیار ملنے پراپنے  انسٹاگرام  اکائونٹ پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارسلان نصیر    پاکستان کے مشہور و معروف  اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے یوٹیوبر بھی ہیں ۔انکی یو ٹیوب ویڈیوز کے یو ٹیوب صارفین میں  بہت چرچے ہیں اور انکے مداحوں کی تعداد نا صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی  لاکھوں سے زیادہ ہے ۔