ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

gold rate decreased Pakistan
کیپشن: gold rate decreased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جمیز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 3500 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ 3500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ 3001 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1780 ڈالر فی اونس ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپےکمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی اور دس گرام سونےکی قیمت 1886 روپےکم ہوکر 1لاکھ34ہزار945 روپے مقرر تھی۔عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1774 ڈالر فی اونس تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer