ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر میں شادی سے متعلق عدالت نے نیا حکم جاری کردیا

early marriages
کیپشن: early marriages
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے میڈیا کو  حکم دیا ہے کے عمری کی شادی کے کیس میں بچی کی شناخت کو پو شیدہ رکھا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ میں ہے کہ شناخت، پتہ اور تصویر شائع کرنا منع ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ متاثرین کا تحفظ کیا جا سکے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں، بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع ہوئیں انہیں مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

عدالت نے اپنے احکامات تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔