ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباءکیلئے خوشخبری

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباءکیلئے خوشخبری
کیپشن: scholarship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی طلبا و طلبات کے لیے برطانیہ کی مشہور شیونِنگ سکالرشپ 2022 کا آغاز ہوگیا ۔ 

برطانیہ ہرسال پاکستانی طلبہ و طالبات کو شیوننگ سکالرشپ فراہم کرتا ہے جس کا اس سال بھی آغاز دو اگست سے ہورہا ہے۔ دو اگست 2022 سے یکم نومبر 2022 تک پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن، پاکستان کے مطابق 1983 سے اب تک دوہزار سے زائد پاکستانی یہ سکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں اور پوری دنیا سے 50 ہزار افراد مستفید ہوچکے ہیں۔اب عالمی سطح پر 1500 سے زائد سکالرشپس پیش کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مقبول ترین برطانوی سکالرشپ مکمل فلی فنڈڈ کے ساتھ دی جارہی ہے۔ اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات یکسو ہوکراپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر