ویب ڈیسک:تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے بیان مین بتایا ہے کہ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا ؟ ہم نے فیصلہ حقائق کی بنیاد پر دیا ہے۔
خیال رہے چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جس میں کہا گیا کہ یہ تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ ہے، پی ٹی آئی نے امریکہ سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی، پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ملی ہے، غیر قانونی فنڈز ثابت ہوئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سے فنڈز لیے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، تحریک انصاف نے 13 اکاؤنٹس پوشیدہ رکھے جبکہ 8 اکائونٹس کو اون کیا، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مس ڈیکلیریشن جمع کرایا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔