پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر مریم نواز کا موقف

Maryam Nawaz twittts against PTI case
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے متعدد ٹویٹس کئے گئے، کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سےایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ، منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔ بیشک اللّہ حق ہے!

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ کرتے لکھا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا۔ اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer