بیرون ملک حریم شاہ کی سوئمنگ پول ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا

بیرون ملک حریم شاہ کی سوئمنگ پول ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا
کیپشن: hareem shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، ان دنوں وہ ترکی میں موجود ہیں جہاں حریم شاہ نے اپنی نئی سوئمنگ پول ویڈیوز  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب ناپسنددیدگی کا اظہار کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک سٹار  اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں کہ صارفین برہم ہوگئے اور حریم شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا،ترکی میں موجود سوئمنگ پول ویڈیوز وائرل ہونے پر حریم شاہ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے،ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ٹک ٹاکر حریم شاہ  نے سوئمنگ پول کے پاس ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں ، جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہیں۔

 حریم شاہ کی جانب سے اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کی گئیں جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیں مگر ان کا پراسرار دولہا کون ہے یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے ،حریم شاہ ترکی کے خوبصورت نظاروں سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں اور خوبصورت نظاروں کی ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ اس سے پہلے حریم شاہ کی شادی کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کیا ، اب لوگ ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جسے اب تک حریم شاہ نے خفیہ رکھا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنی شادی کے بارے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کیلئے خود پروپوز کیا،حریم شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کی گئی شادی کے اعتراف کے بعد میں نے مداحوں سے کچھ روز تک شوہر کی شناخت مخفی رکھنے کے لیے گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer