ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حفاظتی انتظامات کی کمی، ایک اور لائن مین جان سے گیا

حفاظتی انتظامات کی کمی، ایک اور لائن مین جان سے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:حفاظتی انتظامات کی  کمی ، لیسکو میں ایک اور لائن مین دوران ڈیوٹی پول سےگرکرجاں بحق
 تفصیلات کے مطابق لائن مین ریاست مصطفیٰ ٹاؤن سب ڈویژن میں تعینات تھا،لائن مین ریاست کینال ویو سوسائٹی میں الیون کےوی کےجمپر کرنےکےدوران اچانک سیڑھی سے گر  کر جاں بحق ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں لیسکو میں2 ملازمین جاں بحق ،2 شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ  حفاظتی انتظامات کی  کمی  کے باعث  ایک ماہ میں  لیسکو  کے 6ملازمین جاں بحق4زخمی ہوئے، ایک ماہ میں کرنٹ لگنےکے8 واقعات رپورٹ ہو چکے  ہیں ۔
  واضح رہے   لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی  کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین قوانین کے برعکس مرمتی کام کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ الیون کے وی کی پنکچر تار سے چھو گیا، جس  کے باعث  کرنٹ لگنے سےوہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس دوران بکٹ کرین ڈرائیور نے ظفر خان کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی حادثے کا شکار ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے واپڈا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی سے لیکر اب تک سات حادثات ہو چکے ہیں جن میں سے تین جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔