ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم بیان

لاہور کے سکول
کیپشن: سرکاری سکول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب سے وزیر مملکت پار لیمانی امور علی محمد خان کی ملاقات، کہتے ہیں سیاسی مخالفین کا ملکی ترقی اور استحکام کو بیک گیئر لگانے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر مملکت پار لیمانی امور علی محمد خان نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے تما م قومی ادارے ایک پیج پر ہیں، اداروں کو ریموٹ کنٹر ول سے چلانے کی بجائے ان کو آزاد اور مستحکم بنا یا جارہا ہے۔ اپوزیشن میں ایک نہیں درجن بیانے چل رہے ہیں ان سے کوئی خطرہ نہیں۔ موجودہ حکومت کسی انتقام پر نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے، پنجاب میں سر کاری اور نجی پرائمری سکولوں میں یکساں نظام تعلیم تاریخی اقدام ہے۔عمران خان کی قیادت میں اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کیا جارہا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنی اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں جبکہ کورونا کو شکست دینے کیلئے ہر پاکستانی کو ویکسی نیشن بھی لازم کروانا ہوگی۔

دوسری جانب وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈہ اور ویژن نہیں عوام حکومت کیساتھ ہیں، آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کی جیت عوام کا حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، تحر یک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان آئینی مدت پوری کریں گے جبکہ پاکستان خطے میں امن کیلئے نیک نیتی سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔