ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں قابلیت کی بنیاد پر پروفائل کا منصوبہ تاخیر کا شکار

سرکاری سکولوں میں قابلیت کی بنیاد پر پروفائل کا منصوبہ تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: سرکاری سکولوں میں طلبا کی تصدیق حکومت کے لیے مشکل بن گئی، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ جبکہ لاہورمیں 1 لاکھ 92 ہزارطلبا وطالبات کی تصدیق نہ ہو سکی۔

       محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھرکے سی ای اوز کو31 جولائی کی تاریخ دی تھی کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی آن لائن تصدیق کوجلد ازجلد مکمل کیا جاسکے، تصدیق کا مقصد مستقبل میں طلبا کی تعلیمی قابلیت کی مکمل پروفائل بنانا اور انہیں اعلی تعلیم تک ایک ریجسٹریشن نمبر دینا ہے۔ تاکہ آئندہ اعلی تعلیم کے لیے طلبہ و طالبات کی اس نمبر سےتصدیق کی جاسکے، حکام کے مطابق تصدیق طلبا کے بے فارم اور والدین کے شناختی کارڈ سے کی جارہی ہے، لیکن ایس آئی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ طلبا اورلاہور کےسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 1لاکھ 92 ہزار طلبا وطالبات کی آن لائن تصدیق نہیں ہو سکی۔

Shazia Bashir

Content Writer