ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کردیا گیا

 پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  علی پرویز ملک نے کہا عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 458 جبکہ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے  مقرر کردی گئی ۔

وزیر خزانہ نے کہا موٹر سائیکل سواروں کے لئے تین ماہ تک سو روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی موٹرسائیکلز کے لیے 100لٹر کا کیپ لگایا گیا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے  نیوزکانفرنس کی ۔
 علی پرویز ملک نے کہا خلیج جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات آسمان سے باتیں کررہی ہیں،قوم کو اس وقت اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ صرف خطہ نہیں بلکے پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں ہے  آج حکومت مشکل اور ذمہ درانہ فیصلہ لینے جارہی ہے۔

 وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہمیں اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھر پور کوشش کرنی ہے جلد یہ آگ بجھے ،  ایران جنگ کے اختتام کی کوئی صورت نظرنہیں آرہی ،موٹر سائیکل ٹو ویلر کے لیے 100 روپے  کمی کے ساتھ اور ہر ماہ بیس لیٹر پیٹرول دیا جائے گا ،
 وزیر خزانہ نے کہا  موٹر سائیکل سواروں کے لئے تین ماہ تک سو روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔موٹرسائیکلز کے لیے 100لٹر کا کیپ لگایا گیا ہے،موٹرسائیکل والوں کو 20 لٹر ماہانہ رعایتی پٹرول ملے گا،زمینداروں کو1500روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی۔زمینداروں کو فی ایکڑ سبسڈی ایک مرتبہ ہی دی جائے گی،مال بردار گاڑیوں کو100روپے فی لٹر ایک ماہ کیلئے سبسڈی دی جائے گی،ٹرک کے لیے 70 ہزار روپے فی مہینہ سبسڈی دی جائے گی۔بڑی مال بردار گاڑیوں کو80 ہزار رپے فی مہینہ سبسڈی دی جائےگی۔

 انٹر سٹی فیرئیر ٹرانسپورٹ کے لیے 100 روپے فی لیٹر ایک ماہ کے لیے سبسڈی دیں گے۔ پبلک سروس بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ہر ماہ سبسڈی دی جائے گی
 سبسڈی کے فیصلے پر ایک ماہ بعد نظر ثانی کی جائے گی۔ وفاقی حکومت پاکستان ریلوے کو بھی سبسڈی دے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔