ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ؛ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت؛ تفصیلی رپورٹ جمع

لاہور ہائیکورٹ؛ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت؛ تفصیلی رپورٹ جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے جنوری 2024 سے 26 مارچ 2026 تک کے واقعات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ ۔رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے 26 مارچ 2026 تک پنجاب بھر میں 5 لاکھ 14 ہزار 589 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی اس رپورٹ کی کاپی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ہے

لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ صحت  پنجاب کی جمع  کروائی گئی رپورٹ  کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2024 میں 2 لاکھ 32 ہزار 704 افراد کو کتوں نے کاٹا۔
سال 2025 میں 2 لاکھ 43 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ میں 38 ہزار 586 واقعات سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق بعض اضلاع میں واقعات کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ رہی۔ ڈی جی خان میں سب سے زیادہ 34 ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح رحیم یار خان میں 33 ہزار 122 اور فیصل آباد میں 32 ہزار 853 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔دیگر اضلاع میں مظفرگڑھ میں 29 ہزار 471، راجن پور میں 27 ہزار 500 اور راولپنڈی میں 26 ہزار 586 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں میں بھی واقعات کی قابلِ ذکر تعداد سامنے آئی ہے۔ لاہور میں 18 ہزار 514 افراد کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں 20 ہزار 147 اور قصور میں 19 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح میانوالی میں 19 ہزار 099، ملتان میں 16 ہزار 213، سرگودھا میں 15 ہزار 746، شیخوپورہ میں 15 ہزار 340 اور گجرات میں 15 ہزار 468 افراد متاثر ہوئے۔
دیگر اضلاع میں جہلم میں 10 ہزار 776، چکوال میں 10 ہزار 905، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10 ہزار 899 اور چنیوٹ میں 11 ہزار 405 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید برآں وہاڑی میں 11 ہزار 290، ساہیوال میں 14 ہزار 860، ننکانہ صاحب میں 8 ہزار 543، بہاولپور میں 9 ہزار 263، بہاولنگر میں 8 ہزار 279 اور پاکپتن میں 8 ہزار 199 واقعات سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اٹک میں 7 ہزار 997، بھکر میں 7 ہزار 898، خانیوال میں 7 ہزار 463، نارووال میں 6 ہزار 982، اوکاڑہ میں 6 ہزار 724 اور سیالکوٹ میں 6 ہزار 780 افراد متاثر ہوئے۔
اسی طرح خوشاب میں 5 ہزار 887، لیہ میں 5 ہزار 004، لودھراں میں 4 ہزار 949 جبکہ حافظ آباد میں 4 ہزار 723 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد اور اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔