ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا آئندہ سال بھی بسنت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ!

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت کا آئندہ سال بھی بسنت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:  حکام نے بسنت 2027 کے انعقاد کے لیے پیشگی مشاورت اور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ سال بھی بسنت بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت 2026 کے تجربے کی روشنی میں اس بار انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور گزشتہ خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت 6 ماہ قبل دینے کی تجویز زیرِ غور ہے، تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں سامان دستیاب ہو سکے۔

اس کے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبوں سے بھی قبل از وقت سامان منگوانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کے دنوں سے قبل پتنگ اور ڈور کی بھرپور دستیابی یقینی بنائی جائے گی، جس سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ بسنت میں محض ایک ماہ قبل پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔