ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودیہ، روس پیچھے، امریکہ تیل کی پیداوار میں بازی لے گیا

سعودیہ، روس پیچھے، امریکہ تیل کی پیداوار میں بازی لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکہ نے تیل کی پیداوار میں دنیا کے دیگر تمام ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر خود کو سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ثابت کر دیا ہے۔

 بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی یومیہ تیل پیداوار سعودی عربیہ اور روس کی مجموعی پیداوار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں امریکہ کی اوسط تیل پیداوار تقریباً 13.6 ملین بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 13.8 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں امریکہ پہلے، سعودی عرب دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی یومیہ مجموعی پیداوار 20.9 ملین سے 22.8 ملین بیرل کے درمیان ہے، جو دنیا کی کل تیل پیداوار کا تقریباً 15 سے 20 فیصد حصہ بنتی ہے۔

 یہ مقدار سعودی عرب کی 10.8 سے 11.2 ملین بیرل یومیہ پیداوار اور روس کی 10.5 سے 10.9 ملین بیرل یومیہ پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔

 ماہرین کے مطابق امریکہ کی بڑھتی ہوئی تیل پیداوار عالمی توانائی مارکیٹ پر گہرے اثرات ڈال رہی ہے، جس سے قیمتوں، سپلائی اور عالمی معاشی توازن میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔