افشاں رضوان/ فاران یامین: محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ آج دن بھر بارش کے 10 فیصد امکانات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔