ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ظاہر

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ظاہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے مولوکا سمندری خطے میں 7.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونامی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے بعد قریبی ساحلی علاقوں کو سونامی کی لہروں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اندازہ لگایا گیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی پٹیاں خطرے کی زد میں ہیں، جن میں انڈونیشیا، فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلی علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زلزلے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب زمین کی پرتوں (ٹیکٹونک پلیٹس) میں اچانک حرکت یا ٹکراؤ ہوتا ہے، جس سے توانائی خارج ہوتی ہے اور زمین لرزنے لگتی ہے۔