اویس کیانی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App