ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر، مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کرم، با جوڑ اور خیبر میں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، میانوالی، خوشاب اور گردونواح میں جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔