بجلی چوری کے سدباب کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

 بجلی چوری کے سدباب کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منتخب کیا گیا جس میں  بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور ڈیسکوز حکام نے رپورٹ پیش کی۔
اجلاس کے دوران لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹیں پیش کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیول پر بجلی چوری کے سدباب کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس  میں پولیس ،مجسٹریٹ ، اینٹلی جنس، ریکوری ،ڈی آفس ،پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق 600سے زائد سپیشل پولیس فورسز ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی۔