ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی،الرٹ جاری

Weather forcast,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جو کل تک موجود رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے تیز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے کسان حضرات کو آگاہ کیا ہے کہ موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیاری کریں۔