ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا علیم خان،ترین سے متعلق بیان، بڑی بات کہہ دی

Imran Khan, aleem khan and jahangir
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطہ نہیں، وہ جو بھی کریں گے ان کے اوپر ہے، وہ جانیں ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب شریفوں کے ہاتھ میں جانے سے بہتر ہے چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ہوں ، ہمیں تمام ممالک سے دوستی کرنی چاہیے ، کسی ملک کو حق نہیں پہنچتا یہ کہے کہ اس ملک نہیں جاسکتے، معافی کی بات نہیں اگر ہم اپنی عزت نہیں کریں گے تو کوئی نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ خط قوم کے لیے ذلت ہے یہ پہلے بھی ملے ہوں گے یہ بیچارے ڈر کر چپ ہوجاتے ہوں گے، وہ سمجھے کہ یہ خط دیکھ کر میں بھی ڈر کر چپ ہوجاؤں گا، یہ ذلت کیوں ملی ؟ شہبازشریف ، نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ ہیں جو ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوستی سب سے غلامی کسی کی نہیں کریں گے، جیت تو ہم گئے ، سیاسی جماعت جیتتی تب ہے جب عوام ساتھ ہوں، باہر کی سازش اور یہاں کے غداروں نے جہاں پاکستان کو لاکر کھڑا کردیا ہے بہتر آپشن الیکشن ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer