ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی،سیکریٹری پنجاب اسمبلی

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی،سیکریٹری پنجاب اسمبلی
کیپشن: Punjab Cm Voting Delay On Monday
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بیان میں کہا کہ آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا اورکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔اسپیکرکواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو۔

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزارت اعلی کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کیے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔ ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔

ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔