ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد حسن فواد ارب پتی کیسے بنے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

فواد حسن فواد ارب پتی کیسے بنے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)سابق وزیراعظم میاں محمد  نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری 26لاکھ کے اثاثوں سے کیسے اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک بنے، فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کیے، راولپنڈی میں 15 منزلہ لگژری شاپنگ مال، حیدر روڈ پر پلاٹ اور قرضہ جات پر انٹرسٹ شامل ہیں، فواد حسن فواد نے جہانگیر صدیقی گروپ کے بینک سے 3 ارب45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار822 روپے ہے۔

 نیب رپورٹ کے مطابق فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے کی وضاحت دے سکے جبکہ 1 ارب 8  کروڑ 96لاکھ 46 ہزار 172 روپے کی وضاحت دینے سے قاصر رہے۔

 فواد حسن فواد کی تعیناتی کے وقت ان کے اثاثوں کی کل مالیت 26 لاکھ 68 ہزار تھی، 2017 میں مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار 485 روپے تھی، 2017 میں اثاثوں سے زیادہ ان پر واجب الاد ادائیگیاں تھیں جو 5 کروڑ ظاہر کی گئیں۔

نیب نے فواد حسن فواد اور ان کی اہلیہ سمیت چار افراد کیخلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، آئندہ سماعت پر فواد حسن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer