(سٹی42) غیرملکی ماڈل کومنشیات کیس میں سزا تو سنادی گئی مگر ماڈل نےٹرائل کورٹ کے اس فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکووا نےاپنےخلاف ٹرائل کورٹ کےفیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، ہائیکورٹ نےٹریزاہلسکوواکی اپیل پر 2832دفتری نمبرجاری کردیا، غیرماڈل نے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نےحقائق کےبرعکس منشیات کیس میں سزاکافیصلہ سنایا،بےقصور ہوں منشیات کاالزام کسٹم حکام نےاپنےپاس سےلگایا،ٹریزاہلسکوواکا مزید کہناتھاکہ وہپاکستان میں اسلامک سٹڈیزکیلئےآئی تھی۔
اپیل میں یہ دعویٰ کیاگیاکہ غیر ملکی ماڈل ٹریزابےقصور ہے اور ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سناتےہوئےحقائق کو نظر اندازکیاہے،کسٹمزحکام کےمنشیات کےالزام میں کوئی صداقت نہیں ، من گھاٹ الزام پرمقدمہ درج کیاگیاہے، اپیل میں استدعاکی گئی کہ غیرملکی ماڈل ٹریزاکومنشیات سمگلنگ کےالزام میں دی جانیوالی سزا کالعدم قرار دیکربری کیا جائے،غیرملکی ماڈل کی اپیل پرہائیکورٹ کادورکنی بینچ سماعت کرےگا۔
واضح رہے کہ منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل کو8 سال اور 8ماہ قید کی سزا سنائی ہے، جس پر کسٹمز کے وکیل اس سزا سے مطمئن نہیں اور انہوں نے سزا کم ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔