ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام تر تحفظات کے باوجود آئندہ انتخابات کا حصہ بنیں گے: خرم نوازگنڈا پور

تمام تر تحفظات کے باوجود آئندہ انتخابات کا حصہ بنیں گے: خرم نوازگنڈا پور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عوامی تحریک نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا، خرم نواز گنڈاپورکا کہنا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود آئندہ انتخابات کا حصہ بنیں گے۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تحریک تمام تر تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لے گی۔ خرم نوازگنڈا پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری پارلیمانی بورڈ کی تشکیل، حتمی امیدواروں کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، نامزدگی کا پرانا فارم بحال ہونا چاہیے لیکن تمام تر تحفظات کے باوجود آئندہ عام انتخابات کا حصہ بنیں گے۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل نئے منصوبوں کے افتتاح پرپابندی خوش آئند، مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے والوں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔