بسام سلطان: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر کی آسامی پر ہوگئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور بطور پرو وائس چانسلر اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔ وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی خصوصی مبارکباد۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر کی آسامی پر تعناتی کر دی گئی۔ گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہیڈ آف فیزیالوجی ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور اب سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بطور پرو وائس چانسلر اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: 10 ارب واپس کرو، پنجاب حکومت کے دروازے پر دستک
یاد رہے کہ اس سے قبل پروفیسر عامر زمان فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بطور پرو وی سی تعنات تھے۔ پروفیسر شیریں کی پرو وی سی تعناتی پر وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بھی خصوصی مبارکباد پیش کی۔