ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان میں 21 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان میں 21 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ   نے بلوچستان میں  21 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا۔ 
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  بلوچستان میں نوکچہ، چاغی، زیارت کراس اور پشین میں مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔  وزیراعظم کی کسٹمز ہاؤس پر دہشتگرد حملے میں کسٹمز کے 2 افسران اور ایک اہلکار سمیت 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوکچہ، چاغی اور زیارت کراس، پشین میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کسٹمز افسران سمیت وطن کے 6 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت  کیا ۔ 

محسن نقوی  نے کہا شہداء نے  جانیں قربان کرکے  کسٹم ہاوس پر حملہ ناکام بنایا ۔ شہداء کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔