سٹی 42: شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی کی تقرری ہوگئی
وفاقی وزیرِ قومی صحت نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا،ڈاکٹر تنویر خالق، وائس چانسلر، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی مقرر کردیے گئے ، نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر تنویر خالق کی بطور وائس چانسلر تقرری 4 سال کیلئے کی گئی ہے۔
پروفیسر تنویر خالق دوسری مرتبہ وی سی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی مقرر کئے گئے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کا عہدہ 2 سال سے خالی تھا ،وفاق کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ریگولیٹ کرتی ہے،پمز اور پولی کلینک کے تدرسی امور براہ راست یونیورسٹی ہی ڈیل کرتی ہے۔
وائس چانسلر کی تقرری سے میڈیکل ٹیچنگ اور جدید طبی تحقیق کی راہ ہموار ہو گی۔