ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع

 لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے، ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کے تحت کیمپس میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام سراہا ہے۔

ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے ریلیف کیمپس میں انتظامات کی24گھنٹےنگرانی ر کھنے ہدایات جاری کر دی،اسسٹنٹ کمشنرز نے ریلیف کیمپس میں بچوں کیلئے کلاسز کا اہتمام کیا،شفیق آباد ریلیف کیمپ میں 63 اور سنٹرل ماڈل سکول کیمپ میں 55 بچے زیر تعلیم ہیں،ریلیف کیمپس میں بچوں کو مصروف رکھنے، تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے کلاسزکا انعقاد کیا گیا ہے۔

ڈی سی کی اسسٹنٹ کمشنرزکومتاثرین کیلئےتمام بنیادی ضروریات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی۔

جاری کر دہ ہدایات کے مطابق  ریلیف کیمپس میں متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر نہ کی جائے،تمام کیمپس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے، سیلاب سے متاثرہ تمام افراد کو خوراک اور محفوظ رہائشگاہ فراہم کی جائے، مؤثر امدادی کارروائیوں کیلئے تمام محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔