ویب ڈیسک: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے میں لیجنڈز الیون کو چھ رنز سے شکست دے دی۔میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا جس نے کرکٹ شائقین کو بھی لطف اندوز کیا۔
پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث 15اوورز تک محدود میچ میں لیجنڈز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی کی ٹیم 14.3اوورز میں 144رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 41اور یاسر حمید 35رنز بناکر نمایاں رہے۔لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسی میں میچ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے ساتھ فین کی انوکھی محبت کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک فین اسٹینڈ سے کود کر اور سکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے اسٹیڈیم میں پہنچا اور بابراعظم کی طرف بھاگا۔
بابراعظم نے جیسے ہی اس شخص کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا فوراً دوڑ لگا دی ، ایک موقع پر بابراعظم رک گئے اور اُس شخص نے انہیں گلے لگایا اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بوسہ کیا۔
بعد ازاں سکیورٹی اہلکار اس شخص کو پکڑ کر اسٹیڈیم سے باہر لے گئے جبکہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی یہ سب کچھ دیکھ کر مسکراتے رہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔