ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آخری ہفتے کا آغاز

 لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آخری ہفتے کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آخری ہفتے کا آغاز ہو گیا ہے، چیف جسٹس سمیت 18 ججز مختلف نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔

عدالت عالیہ میں ڈویژن اور سنگل بنچز کے شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ 4 ستمبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم صرف سنگل حیثیت سے مقدمات سنیں گی۔ہائیکورٹ میں تین ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،ڈویژن بنچ نمبر 1 جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔

ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل ہوگا۔جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل ہوگا۔موسم گرما کی تعطیلات کے اختتامی ہفتے میں ہائیکورٹ کے شیڈول کے تحت عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔

Ansa Awais

Content Writer