ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم محمد ریاض کی ضمانت کی درخواست مسترد

 سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم محمد ریاض کی ضمانت کی درخواست مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم محمد ریاض کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
 جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ملزم محمد ریاض کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ نانی کے بیان پر درج کیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے کسی قسم کا الزام نہیں لگایا۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لڑکی سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی اور ڈی این اے رپورٹ میں بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ مزید کہا گیا کہ مقدمہ ایک سال کی تاخیر سے درج ہوا جبکہ ملزم 11 ماہ سے بے گناہ جیل میں قید ہے۔

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس تفتیش اور میڈیکل رپورٹ میں ملزم قصوروار پایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے بھی اپنے بیان میں واضح الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سوتیلے والد نے زیادتی کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ سیشن کورٹ لاہور پہلے ہی میرٹ پر ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ اس مرحلے پر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی اور یوں محمد ریاض کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer